بول کے علاقائی شعبے کے برطرف ملازمین کو ایک بار پھر بول انتظامیہ نے لولی پاپ دے دیا۔۔ پپو کے مطابق بول کے ریجنل ڈپارٹمنٹ کے برطرف ملازمین واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کے لئے کراچی میں بول کے ہیڈآفس پہنچے اور احتجاج شروع کردیا جس پر ایچ آر کے نمائندے ظفر صاحب نے چار مظاہرین کو اندر بلالیا، جہاں ایچ آر نے اپنا رونا دھوناشروع کردیا، پپو کے مطابق ایچ آر کی دکھ بھری داستان سن کر بول متاثرین اپنا غم بھول گئے۔۔ بول ایچ آر نے مظاہرین کو بتایا کہ ہم نے گاڑیاں بیچنی شروع کردی ہیں،جیسے ہی وہ بک جائیں گی آپ لوگوں کے واجبات بھی ادا کردیئے جائیں گے۔۔ایچ آر نے مظاہرین کو بتایا کہ ہمیں بھی سیلری ٹائم پہ نہیں مل رہی۔۔جس کے بعدمذاکرات ناکام ہوگئے، لیکن متاثرین نے ہار ماننے سے انکار کرتے ہوئے واجبات ملنے تک ہر پیر کی شام بول ہیڈآفس کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔۔
بول پر ہرہفتے احتجاج کا اعلان۔۔۔
Facebook Comments