وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے سوشل میڈیا ریگولشین کے حوالے سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس کو قومی ٹیکس نیٹ کے تحت لانا ضروری ہے کیونکہ پاکستان غیر ملکی کمپنیز کو بھاری رقم ادا کر چکا ہے، یہ کوئی عجیب یا حیران کن عمل نہیں ہے باقی دنیا پہلے ہی اس کے نقصان دہ اور نفرت انگیز مواد کو روکنے کیلئے سوشل میڈیا ریگولیشن کا اقدام اٹھا چکی ہے اور اس سے معصوم صارفین کو سائبر کے شکار سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی سلامتی کا تحفظ اور نفرت انگیز مواد کی روک تھام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Facebook Comments