web channel ke malik or reporter ko blackmailing par saza

ویب چینل کے مالک اور رپورٹر کو بلیک میلنگ پرسزا۔۔

بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں یوٹیوبر وسیم شیخ اور مزمل اسلم مزمل مونگا کو انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 5/5سال قید اور جرمانے کی سزائیں سنادیں۔۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد مرتضی نے پندرہ جنوری کو دیئے گئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ۔۔پندرہ نومبر دوہزار بائیس کو درج کی گئی ایف آئی آر میں مدعی عارف سولنگی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ عائشہ منزل ،کراچی میں اپنا کلینک چلاتا ہے جہاں پندرہ اگست دوہزار بائیس کو ملزم وسیم شیخ اپنے کیمرہ مین کے ساتھ آیا، اور بطور صحافی اپنا تعارف کرایا ،وڈیو بنائی، ساتھ ہی بلیک میل کرتے ہوئے تین لاکھ روپے ڈیمانڈ کئے، اور کہا کہ پیسے نہ دیئے تو وہ کلینک بند کرادے گا۔ جس کے بعد ڈیڑھ لاکھ روپے میں معاملہ ڈن ہوا۔ مجھے بقانیوز چینل کے دفترواقع گلشن اقبال بلوایا گیا جہاں بقا نیوز کے مالک مزمل اسلم بھی  رپورٹر وسیم شیخ کے ہمراہ تھا، جہاں پیسے وصول کئے گئے۔ عدالتی فیصلے میں کہاگیا کہ مدعی اور پراسیکیوشن نے اپنا پورا کیس بغیر کسی شک و شبہ کے ثابت کیا ہے۔ تمام ثبوت و شواہد کی روشنی میں ملزمان وسیم شیخ اور مزمل اسلم کو عدالت پانچ،پانچ سال قید اور دس ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا سناتی ہے، جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید چھ ماہ قید کی سزا کاٹنی ہوگی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں