اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی شکایت پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سیاست ڈاٹ پی کے کے ایڈیٹر عدیل حبیب کو نوٹس جاری کردیا۔نوٹس کے مطابق عدیل حبیب کو ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے 25 مئی کو دن 12 بجے طلب کیا گیا ہے ۔ انہیں ایف آئی اے کے اسلام آباد دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔عدیل حبیب کا کہنا ہے کہ ان پر غریدہ فاروقی نے آن لائن ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے حالانکہ وہ خاتون اینکر کی جانب سے شیئر کی جانے والی “جھوٹی خبروں ” پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے جو ٹویٹس کیے ہیں وہ کسی طور آن لائن ہراسانی کے زمرے میں نہیں آتے۔دوسری جانب سیاست ڈاٹ پی کے کے عملے کو بھی بنی گالہ میں پولیس کی جانب سے ہراساں کیا گیا ہے۔ ویب سائٹ کے عملے کو اس وقت پولیس نے ہراساں کیا جب وہ بنی گالہ میں شوٹنگ کرکے نکل رہے تھے، پولیس اہلکاروں کی جانب سے ان سے کیمرہ چھیننے کی کوشش کی گئی ، جب ٹیم واپس جانے لگی تو کافی دور تک ان کا پیچھا بھی کیا گیا۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)