وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کاکہناہے کہ مسلم لیگ (ن)نے اشتہاروں کو بطوررشوت استعمال کیا‘ہم ایساکرنے کو تیارنہیں‘میڈیا چینلز نے ایک دو اینکرز کی تنخواہوں جتنے ملازمین نکال دیئے ہیں ‘میڈیا ہاؤسز میں عام ورکراور اینکرزکی تنخواہوں میں زمین وآسمان کا فرق ہے ‘شارٹ ٹرم میں آپ کو سپورٹ کریں گے ‘نہیں چاہتے صحافی بیروزگار ہوں ۔میڈیا انڈسٹری کے مسائل پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ پچھلے دور میں میڈیا کو ایک مہینے میں سوا ارب کے بھی اشتہارات دیئے گئے، غریب ملک میں جہاں لوگوں کے پاس پینے کا پانی نہیں وہاں حکومت اپنی شکلوں پر مبنی اشتہار کیسے دے سکتی ہے؟ ایسا نہیں کہ حکومت اشتہار نہیں دے رہی، میڈیا مالکان سے کہا ہے کہ قلیل مدت میں انہیں سپورٹ کریں گے، ہم نہیں چاہتے لوگ بیروزگار ہوں، حکومت کے 20 فیصد اشتہارات پر میڈیا ہے،80 فیصد پرائیویٹ ہے، 20 فیصد کی وجہ سے لوگوں کو نہیں نکالا جاتا ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کو اپنا بزنس ماڈل بہتر کرنے کی ضرورت ہے‘اپنا آرگنائزیشن اسٹرکچر درست کریں‘ اینکرز اور رپورٹرز کے درمیان جتنا فرق ہے اس میں بزنس ماڈل بہتر کریں‘ ہم صحافتی تنظیموں کے ساتھ کھڑے ہیں، جتنے لوگوں کو نکالا گیا یہ ایک دو اینکر کی تنخواہیں ہیں‘ہمارا جتنا تعاون ہوگا کریں گے لیکن اشتہار کو بطور رشوت استعمال کرنے کے لیے تیار نہیں۔۔
میڈیا کو بطوررشوت اشتہار نہیں دینگے، فوادچودھری۔۔
Facebook Comments