jo samajhte hein peca se haqw talfi horhi hai

کوالٹی انٹرٹینمنٹ کے فروغ پر توجہ دینا ہوگی، عطا تارڑ۔۔

سینیٹر سید علی ظفر کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ”موشن پکچر (ترمیمی) بل 2024“ پر غورکیا گیا۔۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ کسی بھی فلم کی سرٹیفیکیشن سے متعلق تمام ضروری عوامل شامل ہوتے ہیں، اگر ہر مرتبہ کابینہ نیا سینسر بورڈ تشکیل دے اور اس پر طویل بحث ہو تو ہماری فلم انڈسٹری کے معاملات تاخیر کا شکار ہوں گے، بل میں فلم سرٹیفیکیشن بورڈ کی منظوری کا اختیار متعلقہ وزیر کو ہوگا تاکہ فیصلہ سازی میں تاخیر نہ ہو، 18 ویں ترمیم کے بعد فلموں کی درآمد اور سرٹیفیکیشن کے حوالے سے کچھ مسائل پیدا ہوئے ، فلم کی سرٹیفیکیشن کے لئے پورے ملک کو ایک پیج پر ہونا چاہئے، وفاقی حکومت کا کردار صرف فلم درآمد تک محدود ہے جبکہ صوبے اپنی الگ قانونی سازی کے تحت سرٹیفیکیشن کرتے ہیں، اس حوالے سے صوبوں کے ساتھ کوآرڈینیشن ضروری ہے، پاکستانی فلموں نے کینیڈا سمیت کئی ممالک میں ریکارڈ بزنس کیا، وزارت ایسی فلموں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور ان کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے،معاشرے میں عدم برداشت بڑھ رہی ہے، ایسے میں ہمیں کوالٹی انٹرٹینمنٹ کے فروغ پر توجہ دینا ہوگی تاکہ معاشرے میں مثبت رویوں کو فروغ ملے، کمیٹی نے سینسر بورڈ کے ایجنڈے کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے قائمہ کمیٹی نیووڈیک کی بحالی کی تجویز بھی دی جسے کمیٹی نے منظور کرلیا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں