جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے صحافیوں کی جبری برطرفیوں۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگوں اور ان میں کٹوتی کے معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ ان کی جماعت اس مسئلے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی سمیت ہر فورم پر اٹھائے گی۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں سے کراچی پریس کلب میں ملاقات کے موقع پر کیا۔۔ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا ورکرز کے ساتھ جاری غیرمنصفانہ سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ صحافی تنظیموں کے ساتھ اس مسئلے پر ملک بھر میں رابطے کے بعد موثر لائحہ عمل تشکیل دیں گے ۔جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں امتیاز خان فاران۔ کرامت علی۔ جی ایم جمالی اور احمد ملک نے میڈیا انڈسٹری کے موجودہ بحران ۔ وجوہات اور اس کے حل کے حوالے سے بھی مولانا فضل الرحمن کو آگاہ کیا۔ رہنمائوں کا موقف تھا کہ موجودہ بحران مصنوعی ہے اور اس بحران کے پیدا کرنے میں میڈیا مالکان اور حکومت برابر کے شریک ہیں۔ بعدازاں مولانا فضل الرحمن نے کراچی پریس کلب میں مستقل قائم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کیمپ کا دورہ کیا جہاں انھیں کراچی پریس کلب کے قائم مقام سیکریٹری حنیف اکبر۔ صدر پریس کلب امتیاز فاران۔ جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے کنوینر کرامت علی۔ لیاقت ساہی۔حسن عباس۔ پی ایف یوجے کے صدر جی ایم جمالی اور احمد ملک خورشید عباسی۔ نے مسائل کے حل کےلئے میمورنڈم پیش کیا۔۔
میڈیا بحران ، ورکرز کے ساتھ ہیں مولانا فضل الرحمان۔۔
Facebook Comments