میڈیا ورکرز کے ساتھ ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

پنجاب کے  وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری نے کہا ہے کہ کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے میڈیا متاثر ہو۔سینئر صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر اس سوال کے جواب میں کہ جب سے موجودہ حکومت آئی ہے میڈیا پر برا وقت آ گیا ہے، میڈیا ورکرز کی تنخواہیں کم ہو رہی ہیں، بہت سے ورکرز کو فارغ بھی کیا جا رہا ہے۔ صمصام بخاری نے کہا کہ ہم میڈیا اور ورکروں کے ساتھ ہیں اور کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے میڈیا متاثر ہو۔ اس سوال کے جواب میں کہ سابق وزیر فیاض الحسن چوہان میڈیا کو اپنے کنٹرول میں لینا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں سابق وزیر کی پالیسی کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا میری اپنی پالیسی اوروژن ہے، تمام سٹیک ہولڈروں کو ساتھ لے کر چلوں گا، کوئی بھی تبدیلی میڈیا مالکان، تنظیموں اور ورکروں کی مشاورت کے بغیر نہیں کروں گا۔حکومت میڈیا سے خوشگوار تعلقات پر یقین رکھتی ہے۔ میڈیا پالیسی کے اصول و ضوابط سینئر صحافیوں کی مشاورت سے طے کیے جائیں گے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں