میڈیابحران میں ملازمین کے ساتھ ہیں، فوادچودھری۔۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیا بحران میں حکومت ملازمین اور اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسلام آباد میں سی پی این ای کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میڈیا میں اچانک بحران کیوں آیا؟ اس کی نشاندہی کی جائے اور دیکھا جائے کہ بحران میں حکومت کا کتنا کردار تھا تاکہ مستقبل کے لیے اس کا تدارک کیا جاسکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں باہر جانے والے پیسے کو روکنا ہے، پاکستانی ہونے کے ناطے ڈالر باہر نہ جانے دینا ہمارا مفاد ہے اس لیے میڈیا کو پرو اکانومی ہونا چاہیے، میڈیا کو اپنا انٹرسٹ معیشت کے ساتھ جوڑ کررکھنا چاہیے کیونکہ میڈیا تب ہی مستحکم ہوگا جب معیشت مضبوط ہوگی۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں