PIA ke ishteharaat tehqeqaat ka hukum jaari

وزیراعظم نے الیکٹرانک میڈیا سے مدد مانگ لی۔۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد میں شکیل مسعود، میر ابراہیم ، میاں عامر محمود اور سلطان لاکھانی شامل تھے جبکہ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔وزیراعظم نے میڈیا کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے، معاشرے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی ذہنی اور فکری تربیت میں الیکٹرانک میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی اظہارِ رائے اور میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا نمائندوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، مجھے امید ہے کہ ذرائع ابلاغ غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کے ذریعے جمہوریت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز ایک بڑا چیلنج ہے جس کے روک تھام میں مین اسٹریم میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔وزیراعظم نے درخواست کی کہ الیکٹرانک میڈیا پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوششوں میں حکومت کا ساتھ دے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں