جناب سعید غنی صاحب۔پاکستان کے تمام میڈیا ہائوسز چھوٹے ملازمین کو پچیس ہزار سے کم تنخواہ دیتے ہیں۔آج کل پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز پر محکمہ محنت سندھ کا ایک اشتہار دھڑا دھڑ چل رہا ہے۔ مزدور خوشحال تو سندھ خوشحال۔ مزدور کے نام پر ٹی وی چینلز اور اخبارات میں کروڑوں روپے کے اشتہارات چل رہے ہیں۔ اور معلوم نہیں کہ محکمہ محنت کے لیبر انسپیکٹرز کہاں سوئے ہوئے ہیں۔ جو میڈیا ہائوسز یہ اشتہار چلا رہے ہیں وہاں کا تو دورہ کیا جائے۔ تمام چینلز اور اخبارات میں چھوٹے ملازمین کو پچیس ہزار سے کم تنخواہ مل رہی ہے۔ بعض سندھی چینلز اور اخبارات میں صحافیوں کی بھی پچیس ہزار سے کم تنخواہ ہے۔ میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری کی حیثیت میں وزیر اطلاعات و وزیر محنت جناب سعید غنی سے گذارش کرتا ہوں کہ لیبر انسپیکٹرز کو حکم دیں کہ پہلے جا کر میڈیا ہائوسز کی انسپیکشن کریں۔ اس کے بعد دیگر فیکٹریوں کا معائنہ کریں۔ چراغ تلے اندھیرا ہے اشتہار چلانے والے ادارے خود بھی اس پر جب عمل نہیں کر رہے تو اور کون کرے گا۔( عاجز جمالی،سیکرٹری جنرل کراچی یونین آف جرنلٹس)۔۔
