پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ کے خلاف پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہارس ٹرینگ کرنے پر پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کل ہماری دو ایم پی ایز راشدہ بیگم اور فرحت فاروق نے میڈیا پر آکر واضح کہا کہ ناصر حسین اور شرجیل میمن کے ذریعے ہم سے رابطہ کیا گیا ہے اور پیسوں کی آفر کی گئی ۔فواد چودھری نے کہا کہ یہ کرپٹ پریکٹس کے زمرے میں آتا ہے اور انتہا کا سنگین جرم ہے ، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ شرجیل اور ناصر کیخلاف پنجاب میں ایف آئی آر درج کی جائے گی ۔ دریں اثنا وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ایم پی ایز کی خریداری کا الزام عائد کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کر دیا۔اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے فواد چوہدری کے الزام کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کو لیگل نوٹس بھیج رہا ہوں۔ الزام ثابت کریں ورنہ عدالتوں کا سامنا کرنا ہوگا۔
وزیراطلاعات سندھ کے خلاف مقدمہ کا فیصلہ۔۔
Facebook Comments