سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہاہے کہ کراچی پریس کلب ریڈ زون میں آتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس کو کسی اور جگہ منتقل کر دیں۔سندھ کے وزیر اطلاعات وٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کی منتقلی کا عندیہ دیا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی پریس کلب ریڈ زون میں آتا ہے اور پریس کلب پر روز کوئی نہ کوئی احتجاج ہو رہا ہوتا ہے۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ پریس کلب کو کسی اور جگہ منتقل کر دیں۔ اس حوالے سے ہم نے پریس کلب والوں سے میٹنگ بھی کی کہ کوئی اور جگہ دے سکتے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے بشرط یہ کہ وہ پر امن ہو۔ کیونکہ ہم نے کبھی نہیں چاہا کہ عام لوگوں کو تکلیف ہو۔
Facebook Comments
