bushra bibi hamid mir or saleem saafi ke programs band karana chahti thin

وزیراطلاعات شبلی فراز کو کیوں ہٹایا؟ فردوس عاشق نے راز کھول دیا۔۔

وزیر اعلی پنجاب کی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جب کوئی وزیر اطلاعات کی بجائے حکومتی پالیسی پر بیان دینا شروع کردے تو وزیر اطلاعات کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے ،شبلی فراز کو ہٹانے کی وجہ فواد چوہدری کا متحرک ہونا تھا۔سما نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ فواد چوہدری وزارت اطلاعات کے لیے  بے چین تھے اور اس مقصد کی خاطر بیانات دیتے رہتے تھے۔ فواد چوہدری میں اس وزارت کو چلانے کی قابلیت ہے اب ان پر ذمہ داری بھی آگئی کہ وہ حکومت کا مؤقف صحیح انداز میں پیش کریں۔کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین پاکستان کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں وہ پہلے بھی اس منصب رہ چکے ہیں،حکومت ایسے شخص کو لانا چاہ رہی تھی جو تجربہ کار ہو۔لیگی رہنما عطا تارڑ نے  ایک ڈرامہ کیا تھا جو مضحکہ خیز ہے۔انکا دعویٰ غلط ثابت ہوا کہ رائے ونڈ کا گھر گرانے کیلئے کنٹینرز آئے ہیں۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں