وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن(سی آر اے) کے نومنتخب صدر و دیگر عہدیداروں نے ملاقات ،سی آر اے کے صدر رائو عمران کی سربراہی میں آنے والے وفد میں جنرل سیکرٹری طہ عبیدی، فیاض یونس ، عبدالرحمن، کامران جلیل، سلمان لودھی و دیگر شریک تھے وفد نے صوبائی وزیر کو کرائم رپورٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیااس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت اور محکمہ اطلاعات سندھ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے ہم نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے۔ سعید غنی کامزیدکہناتھاکہ انشاءاللہ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔۔

Facebook Comments