پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ اور خواتین اینکرز کی کردارکشی کے الزام میں یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو درخواست دے دی۔عظمیٰ بخاری نے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ یوٹیوبر عمر عادل نے اپنے وی لاگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر خواتین اینکرز کی کردار کشی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمرعادل گندے انڈے کے نام سے یوٹیوب چینل کے شریک میزبان بھی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور خواتین اینکرز کے حوالے سے گفتگو کرنے پر عمر عادل کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Facebook Comments