وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی جانب سے صحافیوں کے لئے کراچی پریس کلب میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔گاڑیوں میں سفر کرنے والے صحافیوں کے کرائے میں کمی سمیت صحت اور ہاؤسنگ سکیموں میں مزید پلاٹ دینے سمیت مختلف مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی پلاٹنگ کے مسائل کوحل کریں گے۔۔پریس کلب کی گرانٹ میں بڑھائیں گے۔ٹرانسپورٹ کاوزیرہوں صحافی بھائی روٹ بتائیں کراچی پریس کلب تک ایک روٹ چلائیں گے۔۔مہنگائی کے دورمیں ان کورلیف دیناچاہیں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر محنت سعید غنی، سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمٰن میمن، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے۔پی۔این ایس)، کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی۔پی۔این۔ای) کے عہدیدار، کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، جنرل سیکریٹری شعیب احمد و دیگر عہدیداران اور مختلف اخبارات، ٹیلی ویژن چینلز، رسائل و جرائد اور دیگر ابلاغیاتی اداروں کے صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے افطار میں موجود تمام صحافیوں کو سندھ حکومت کی جانب سے خوش آمدید کہا اور کہا کہ پیپلز پارٹی اور صحافیوں کا رشتہ اٹوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور صحافیوں نے اس ملک میں جمہوریت، قانون کی بالادستی، اظہار رائے کی آزادیوں اور عوامی حقوق کی جدوجہد ساتھ ملکر کی ہے اور اس ملک میں جمہورہت کی بحالی میں صحافیوں کا کردار بہت اہم رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور صحافیوں کا تعلق ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سندھ کابینہ اور ہمارے تمام کارکنان اپنے صحافی بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ساتھ ہیں ۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے صحافیوں کی رہائش کے مسائل کو دیکھتے ہوئے صحافی کالونیاں آباد کیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے نئے اراکین کے لئے بھی پلاٹس کی سہولت فراہمی اور کراچی پریس کلب کی گرانٹ میں اضافے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔شرجیل انعام میمن نے صحافیوں کے لئے پریس کلب تک پیپلز بس سروس چلانے کا بھی عندیہ دیا۔
وزیرِ اطلاعات سندھ کی صحافیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی
Facebook Comments