وزیر اعظم شہباز شریف سے سوال پوچھنا جرم بن گیا صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری نوکری سے فارغ کردیئے گئے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری کو وزیر اعظم شہباز شریف سے سوال پوچھنے پر پی ٹی وی کی نوکری سے فارغ کر دیا گیا ، عید کے دوسرے روز حکومت پاکستان کی آئی ایم ایف سے معاہدہ کے حوالے گورنر ہاؤس لاہور میں سجنے والی تقریب میں دیگر صحافیوں کے ساتھ صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری نے میڈیا کی آزادی کے حوالے سے شہباز شریف سے سوال کیا تھا کہ۔۔۔ا س وقت میڈیا پر پابندیوں کا بد ترین دور چل رہا ہے پابندیاں کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ صحافیوں کو اپنی مرضی سے لکھنے اور بولنے کی اجازت کب دی جائے گی ؟صدر لاہور پریس کلب کے جواب میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں پابندیوں کے بالکل حق میں نہیں ہوں ، اگر کوئی جائز بات ہے تو وہ بالکل سر آنکھوں پر ،اعظم چوہدری کا آزادی اظہار رائے اور پریس پابندیوں کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف سے سوال کا کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا جسے لاکھوں لوگوں نے سنا ۔پپو کے مطابق تقریب کے چند روز بعد ہی صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری کو سوال پوچھنے کی پاداش میں پی ٹی وی میں نوکری سے فارغ کر دیا گیا، اعظم چوہدری کنٹریکٹ پر ایک سال سے زائد عرصے سے پی ٹی وی لاہور سینٹر میں مختلف ٹاک شوز میں بطور تجزیہ کار شرکت کررہے تھے۔

وزیراعظم سے سوال پوچھنا جرم بن گیا، صدر پریس کلب نوکری سے فارغ۔۔
Facebook Comments