wazir e azam ki sarbarahi mein national digital commission ki tashkeel ka faisla

وزیراعظم کی سربراہی میں نیشنل ڈیجیٹل کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ۔۔

مجوزہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ کے تحت 17رکنی نیشنل ڈیجٹیل کمیشن تشکیل دیا جائے گاجس کے چیئرمین وزیراعظم ہونگے ، متعلقہ ڈویژن کے منسٹر انچارج وائس چیئرمین ہونگے، ممبران میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلٰی ، وزیرداخلہ، وزیر تجارت ،وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین نادرا، چیئرمین پی ٹی اے ، چیئرمین ایس ای سی پی، گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان شامل ہونگے ، چیئرپرسن پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کمیشن کے سیکرٹری ہونگے، مجوزہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ کا بل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے پاسزیر غور کیلئے موجود ہے ، وہاں سے پاس ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے جائیگا ، وہاں سے پاس ہونے کے بعد یہ بل سینٹ میں پیش ہو گا ، وہاں سے پاس ہونے کے بعدپھر یہ بل صدر مملکت سے منظوری کے بعد ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ کی صورت اختیار کر لے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں