digital muhaz par pakistan ke khilaaf zeher ugala jarha hai

وزیراعظم کی میڈیا ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان۔۔

وزیر اعظم کی میڈیا ٹیم میں اگلے ہفتے اہم تبدیلی آئے گی کیونکہ وفاقی سیکر ٹری اطلاعات و نشریات شا ہیرہ شاہد مدت ملا زمت مکمل کرکے 25 جو لائی کو ریٹائر ہو جائیں گی جس کے بعد سیکر ٹری اطلاعات و نشریات کا اہم عہدہ خالی ہو جا ئے گا۔ ان کے بعد انفار میشن گروپ کے گریڈ 21 کے سینئر افسروں میں ایڈیشنل سیکر ٹری وزارت اطلاعات و نشریات مبشر توقیر ‘ ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی عنبرین جان اور تقرری کے منتظر سا بق ایڈیشنل سیکر ٹری سہیل علی خان شامل ہیں۔انفارمیشن گروپ سے تعلق رکھنے والے سابق سیکر ٹری اطلاعات کے فورم نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حکومت کی پروفیشنلز کو محکمے کا سر براہ مقرر کرنے کی میر ٹ پالیسی کے تحت سیکر ٹری اطلا عات و نشر یات کی خالی ہونے والی پوسٹ پر انفا ر میشن گروپ سے تعلق رکھنے والے افسر کو تعینات کیا جا ئے۔یہ مطالبہ فورم کے سر براہ اور سابق سیکر ٹری اطلاعات و نشریات خواجہ اعجاز سرور کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں پروموشن اور تقرریوں میں انفار میشن گروپ کے افسروں کو پیش نظر رکھا جا ئے گا۔اجلاس نے انفار میشن گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ بیس اور اکیس کے بعض افسروں کو پوسٹنگ نہ دینے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں