PIA ke ishteharaat tehqeqaat ka hukum jaari

وزیراعظم کی چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن کی استدعا۔۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ کر شہید صحافی ارشد شریف کے قتل کے حقائق سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کر دی ۔وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے چیف جسٹس کو تحریر کردہ خط میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے تمام دستیاب ججز صاحبان پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا جائے ، کمیشن 5 سوالات پر غور کر سکتا ہے ، ارشد شریف نے بیرون ملک جانے کیلئے ماہ اگست  میں کون سا طریقہ اپنایا ، ارشد شریف کی بیرون  ملک روانگی میں سہولتکار کون تھا ، ایجنسیاں یا اتنظامیہ ارشد شریف کو موصول ہونےو الی دھمکیوں سے آگاہ تھے ؟،خط میں مزید کہا گیا کہ اگر ارشد شریف کو جان کا خدشہ تھا تو انہوں نے بچاؤ کیلئے اقدامات کئے ، ایسے کیا حالات بنے کہ وہ متحدہ عرب امرات سے کینیا منتقل ہوئے ، فائرنگ کے واقعات کے حقائق کیا ہیں ، ارشد شریف کی شہادت کیسے ہوئی ، کیا واقعی غلط شناخت کا معاملہ ہے یا کوئی مجرمانہ کھیل ہے ۔وزیر اعظم کی جانب سے خط میں استدعا کی گئی کہ اس ذمہ داری کی انجام دہی میں وفاق  جوڈیشل کمیشن کی بھرپور معاونت فراہم کرے گا ، ارشد شریف کی شہادت کے فوری بعد تجربہ کار افسران پر مشتمل کمیٹی کینیا بھیجی گئی ، ارشد شریف کی پاکستان سے روانگی سے قبل رابطوں کی تحقیق بھی ضروری ہے ،لاہور ہائیکورٹ کے ریٹائر جج پر مشتمل کمیشن بنایا تھا مگر ارشد شہید کی والدہ نے آپ سے استدعا کی ہے ، ہم اسکی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں