sahafi ka tahaffuz or digital lahore press club

وزیراعظم کے ترجمان سے معافی کا مطالبہ۔۔

لاہورپریس کلب کی جانب سے وزیراعظم کے ترجمان علی نواز کی صحافیوں کی کردارکشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ، لاہور پریس کلب کے صدراعظم چوہدری ، سینئرنائب صدر سلمان قریشی ، نائب صدر ناصرہ عتیق ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد ، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز ، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات اور اراکین گورننگ باڈی نے وزیراعظم کے ترجمان علی نواز اعوان کی جانب سے صحافیوں کی کردارکشی کرتے ہوئے پیسے لیکر خبرچلانے کے بیان کی شدید مذمت کی ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے علی نواز اعوان نے صحافیوں پر الزام لگایاکہ وہ پیسے لیکر خبریں چلاتے اور چھاپتے ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں