وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے بدرشہبازوڑائچ کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق بدرشہباز وزیراعظم شہبازشریف کی میڈیا سے کوآرڈینیشن کے ذمہ دار ہوں گے ۔ اس سے پہلے وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کے میڈیا ایڈوائزر کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں ۔ بدرشہبازوڑائچ میڈیا کے حلقوں میں معروف شخصیت اور ابلاغ عامہ کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
Facebook Comments