wazir e azam azad kashmir ka senior sahafio anchors ke aezaz mein ashaia

وزیراعظم آزادکشمیرکاسینئر صحافیوں، اینکرز کے اعزاز میں عشائیہ۔۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے لاہور سے آئے ہوئے سینئر صحافیوں،اینکرپرسنز،الیکٹرانک،پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندگان کے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا، عشائیے میں وزراء حکومت عبدالماجد خان ،چوہدری علی شان سونی ،چوہدری محمد رفیق نئیر ،سردار میر اکبر خان ،چوہدری محمد رشید ،چوہدری اکبر ابراہیم، ڈاکٹر نثار انصر ابدالی، ،چوہدری اظہر صادق ،سردار فہیم اختر ربانی ،پارلیمانی سیکریٹری جاوید بٹ، سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور، چیئرمین عملدرآمد کمیشن و جنرل سیکرٹری تحریک انصاف آزاد کشمیر راجہ منصور خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاضی محمد اسرائیل،مرکزی رہنما میجر (ر) خرم حمید خان روکھڑی، سینئر صحافی نصراللہ ملک ،سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد،کالم نگار محمد بلال غوری، میاں حبیب،اسد اللہ خان، فرخ عطاء بٹ، حافظ طاہر خلیل، رانا طاہر، سید امجد حسین بخاری، امتیاز احمد شاد، میاں عمران ارشد، محمد بلال،صباء چوہدری، وجیہ، یاسر شمعون،سیکرٹریزحکومت ،سربراہان محکمہ جات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔عشائیے میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میں نے واضح کیا ہے اگر وفاقی حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو فیڈریشن  کمزور ہو گی، وزیراعظم پاکستان کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ کو تبدیل نہ کرنے کی درخواست کی مگر انہوں نے میری بات کو اہمیت نہیں دی،  اس سے پہلے لینٹ افسران کو بھیجنے کے لیے پینل حکومتوں  کو بھیجا جاتا ہے مگر اب ایسا نہیں ہوا ، اب حکومت پاکستان جانے اور ہماری جوڈیشری جانے ہمارے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کو کیوں روکا  ہوا ہے ، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستانیت پر غیر متزلزل ایمان ہے ۔اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان کا میڈیا ہماری آواز بنے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں