wazir e aala ke muawan khasoosi bara e media affairs ki taqreeri

وزیراعلیٰ سندھ کی مقتول اطہرمتین کے گھرآمد۔۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔مراد علی شاہ نے سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ مقتول صحافی اطہر متین کے گھر آمد پر ان کے ورثاء سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت بھی کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نےمقتول اطہر متین کے بچوں سے بھی ملاقات کی اور یقین دلایا کہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن ، ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل بھی وزیر اعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اطہر متین کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں اطہر متین کی فیملی کے ساتھ تعزیت کے لیے آئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ اطہر متین کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، سخت اقدامات کر رہے ہیں، شارٹ ٹرم ، میڈیم اور لانگ ٹرم اقدامات کر رہے ہیں،  ہم آپ سب کے تعاون کے طلبگار ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے کہا کہ صحافی اطہر متین قتل سے متعلق تحقیقات جاری ہیں،  اطہرمتین کےقاتلوں کوسزادلوائیں گے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں