wazir e ala balochistan ne mahira khan se maafi maangli

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی مانگ لی۔۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں ہونے والی بدسلوکی پر اداکارہ ماہرہ خان سے معافی مانگ لی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کراچی آرٹس کونسل کے زیرانتظام کوئٹہ میں منعقد ہونے والے دو روزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول (پی ایل ایف) کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ماہرہ خان کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر شرمندگی کا اظہار کیا اور اس کی مذمت کی۔سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ ’’جو ایک شخص نے ماہرہ خان کے ساتھ کیا، میں اس پر شرمندہ ہوں اور ایک بلوچ ہونے کی حیثیت سے میں اس کی مذمت کرتا ہوں اور ماہرہ خان سے معافی مانگتا ہوں۔‘‘واضح رہے کہ ماہرہ خان فیسٹیول میں بطور مہمان شریک تھیں۔ جب وہ سٹیج پر گفتگو کر رہی تھیں تو حاضرین میں سے کسی شخص نے ان پر کوئی نامعلوم چیز پھینک دی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں