وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے صدرپریس کلب ملتان شکیل انجم نے ملاقات کی اور وزیراعلی ٰ کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے تیارکی جانیوالی سمری پیش کی۔ وزیراعلی ٰ نے سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب کو ٹیلی فون پرہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس پر جلد ازجلد کارروائی مکمل کرکے منظوری کیلئے وزیراعلیٰ آفس بھجوایا جائے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحافی برادری کی فلاح اولین فرض ہے، ہم نے ماضی میں بھی صحافیوں کو رہائشی کالونیاں دیں،جنوبی پنجاب کے صحافیوں کی فلاح وبہبود میری اولین ترجیح ہے۔
Facebook Comments