qomi o riyasat akhbar ke khilaaf cybercrime darkhuast

وزیراعلیٰ سے قومی اخبار کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔۔

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر ناصر شیخ، جنرل سیکریٹری امجد اسلام، نائب صدر عاشق ساند، خازن عمران ملک، جوائنٹ سیکریٹری ندیم اختر ، سینئر صحافی عرفان آرائیں اورجاوید چنہ نے قومی اخبار کی انتظامیہ کی جانب سے اخبار میں کام کرنے والے صحافیوں اور اسٹاف کو ہراساں کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور قومی اخبار میں کام کرنے والے صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ قومی اخبار کے بانی الیاس شاکر کے انتقال کے بعد اخبار میں برسوں سے کام کرنے والے سینئر صحافیوں اور اسٹاف کو ہراساں کیا جارہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، انہوں نے کہاکہ الیاس شاکر اور ان کے ساتھ مل کر صحافیوں نے اس اخبار کو ایک مستحکم ادارہ بنایا اور اس سے سینکڑوں افراد کا روزگار وابستہ ہے لیکن الیاس شاکر کے انتقال کے بعد اب ایک منصوبہ بندی کے تحت اس ادارے کو ختم کرکے اس میں کام کرنے والے صحافیوں اور دیگر عملے کو بیروزگار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پہلے ہی کورونا وائرس کے باعث اداروں میں کام کرنے والے صحافیوں کو بیروزگاری کا سامنا ہے اوپر سے اس طرح کے اقدامات قابل مذمت ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں