سکھر میں قتل کئے جانے والے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ڈی آئی جی آفس کے سامنے صحافیوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے دھرنا دیا۔ دھرنے میں پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ دس دن میں سکھر پولیس نامزد 6 مرکزی ملزمان میں سے ایک بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے، قرارداد میں یہ مطالبہ بھی کیاگیا کہ جان محمد مھر قتل کیس میں ایس ایس پی سکھر سنگھارملک مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار ہیں انہیں فوری طور پر معطل کرکے شامل تفتیش کیا جائے، جان محمد مھر قتل کیس کیلئے قائم جے آئی ٹی سے ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کو الگ کیا جائے کیوں کہ اُنکا کردار مشکوک ہے، قراردادمیں یہ بھی کہاگیا کہ جان محمد مھر قتل کیس میں قائم تفتیشی کمیٹی کا دورانیہ ایک مھینے سے کم کرکے 15 دن کیا جائیگا، قراردادمیں مطالبہ کیاگیا کہ شھید جان محمد مھر کے لواحقین کو رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کی جائے، قرار داد میں اعلان کیاگیا کہ پیش کیئے گئے مطالبات پر ایکشن نہ ہوا تو 26 آگسٹ کو وزیر اعلی ہاوس کراچی کے سامنے سندھ بھر کے ہزاروں صحافی غیر معینہ مدت تک احتجاجي دہرنا دینگے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس پر احتجاجی دھرنے کا اعلان۔۔
Facebook Comments