imran khan ka naam channels par nashar karne par koi pabandi nahi

وزیراعظم نے انگریزی چینل کی ٹھان لی

وزیراعظم عمران خان، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے انگریزی چینل بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عمران خان نے اس حوالے سے ٹوئٹ میں تفصیلات بھی بتادیں۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں آگاہ کیا کہ انہوں نے آج ترک صدر اردگان اور وزیراعظم ملائشیا مہاتیر محمد سے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم تینوں ممالک ملکر ایک انگریزی چینل شروع کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ یہ چینل اسلاموفوبیا سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب ’’اسلام‘‘ کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے مختص ہوگا۔عمران خان نے مزید لکھا کہ ایسی تمام غلط فہمیاں جو لوگوں کو مسلمانوں کیخلاف یکجا کرتی ہیں، کا ازالہ کیا جائےگا، توہین رسالت کے معاملے کا سیاق و سباق درست  کیا جائے گا، ساتھ ہی اپنے لوگوں کیساتھ دنیا کی تاریخ، اسلام سے آگہی کیلئے فلمیں تیار کی جائیں گی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں