اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کے حوالگی کے کیس میں وزارت خارجہ نے معذوری کا اظہار کر دیا ۔ جیو نیوز کے مطابق وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے کہا گیا کہ بچیوں کو واپس نہیں لا سکتے ، درخواست گزار کو دبئی میں جا کر کیس دائر کرنا ہوگا ۔ اداکارہ صوفیہ مرزا نے عدالت میں کہا کہ ایسے بہت سے کیسز کی مثال موجود ہے جن میں حکومت بیرون ملک سے لوگوں کو لے کر آئی ہے ، میں گزشتہ 12 سال سے پریشان ہوں ۔ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ٹیم دبئی بھجوانے کے لئے سمری وزیر اعظم کو ارسال کی گئی ہے ۔ جسٹس مقبول باقر نے ہدایت کی کہ سمری جلد وزیر اعظم سے منظور کرا کر ٹیم دبئی بھیجی جائے ،عدالت نے سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔

Facebook Comments