pemra ka jhukao malikan ki taraf

وزارت اطلاعات کو نوٹس، رپورٹ طلب۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے قانونی تحفظ کی درخواستوں پر وزارت اطلاعات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جون تک رپورٹ طلب کر لی ۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ایف یو جے اور ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن سمیت دیگر صحافتی تنظیموں کی درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی۔ پی ایف یو جے کی جانب سے عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر اپنے وکیل عمر اعجاز گیلانی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ ابھی تک چیئرمین آئی ٹی این ای کی تعیناتی نہیں ہو سکی۔ عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ایف یو جے کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے اور وزیر اطلاعات نے اس تعیناتی سے متعلق بیان بھی دیا ہے۔ چیف جسٹس کے استفسار پر ثاقب بشیر نے کہا کہ نئی حکومت آئی ہے بہتر ہو گا وزارت اطلاعات سے رپورٹ طلب کر لی جائے، وزیر اطلاعات کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے کیونکہ کافی مسائل ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے قانونی تحفظ سے متعلق سوالات پر وزارت اطلاعات جواب جمع کرائے۔ درخواستوں میں صحافیوں کی جاب سیکورٹی، ویج بورڈ ایوارڈ کے نفاذ اور دیگر مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ عدالت نے وزارت اطلاعات سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17جون تک ملتوی کر دی ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں