وزارت اطلاعات و نشریات اخراجات کیلئے دس ارب سے زائد ملیں گے۔۔

قومی اسمبلی نے وزارت اطلاعات و نشریات کے 10 ارب 7 کروڑ 40 لاکھ 57 ہزار روپے کے 3 مطالبات زر جبکہ وزارت صحت و قومی خدمات کے مجموعی طور پر 49 ارب 79 کروڑ 65 لاکھ 6 ہزار کے دو مطالبات زر کی منظوری دیدی ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی 107 کٹوتی کی تحریکیں کثرت رائے سے مسترد کردیں۔قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے شعبہ اطلاعات و نشریات کے 30 جون 2022ء کو ختم ہونے والے مالی سائل کے اخراجات پورے کرنے کیلئے 2 ارب 75 کروڑ 50 لاکھ روپے کا مطالبہ زر پیش کیا۔ اس پر اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی 95 تحریکیں پیش کی گئیں۔ شوکت ترین نے متفرق اخراجات پورے کرنے کے لئے 6 ارب 41 کروڑ 70 لاکھ روپے کا مطالبہ زر پیش کیا۔ اس پر اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی 6 تحریکیں پیش کی گئیں۔ شوکت ترین نے وزارت کے ترقیاتی اخراجات پورے کرنے کیلئے 90 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کا مطالبہ زر پیش کیا جس پر اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی 6 تحریکیں پیش کی گئیں۔ بعد ازاں وزارت اطلاعات و نشریات کے مطالبات زر پر کٹوتی کی تحریکوں پر بحث ہوئی اور وزیر اطلاعات و نشریات نے بحث سمیٹی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں