واٹربورڈ صحافی سوسائٹی اسکیم 42کیلئے پانی کی فراہمی یقینی بنانےکیلئے کراچی پریس کلب سے ہر ممکن تعاون کرے گا ،سوسائٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینکرز کے ذریعےپانی کی فراہمی فوری طور پر شرو ع کر دی جائےگی جبکہ آباد کاری ہوتے ہی پانی کی لائنیں بھی جلد ہی بچھا دی جائینگی،ان خیالات کا اظہار ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے پریس کلب کے عہدیداران کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک ، جزل سیکریٹری مقصود یوسفی ،جوائنٹ سیکریٹری نعمت اللہ خان ،گورننگ باڈی کے اراکین ، سعید سربازی ، نعیم سہو تراکلب کے دیگر اراکین کے علاوہ واٹربورڈ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ پریس کلب کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے ایم ڈی واٹربورڈ کی توجہ ہاکس بے اسکیم 42میں واقع صحافی سوسائٹی میں پانی کی عدم فراہمی کی جانب مبذول کرائی اور انہیں بتایا کہ پانی کی کمیابی کے باعث صحافی سوسائٹی میں تعمیراتی کام متاثر ہورہا ہے اور اس سبب آبادکاری ممکن نہیں ہے ، ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹربورڈ نے ہمیشہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا ہے ، صحافی سوسائٹی میں فراہمی آب یقینی بنائی جائے گی اور اس سلسلے میں برق رفتاری سے کام کیا جائے گا ، مکانات کی تعمیر کیلئے ٹینکروں سے فراہمی فی الفور شروع کردی جائے گی جبکہ آبادکاری شروع ہوتے ہی لائینوں سے فراہمی بھی یقینی بنادی جائے گی ،۔۔
صحافی کالونی کراچی میں پانی کی فراہمی ۔۔۔
Facebook Comments