معروف میزبان وسیم بادامی کو گلوکار عاطف اسلم سمجھ کر ایک شخص نے آٹو گراف مانگ لیا ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں وسیم بادامی نے بتا یا کہ میں جہاز میں سوار تھا جو تقریباً اڑان بھرنے کیلئے تیار تھا، اتنے میں ایک صاحب میرے پاس آئے اور کافی اونچی آواز میں کہا کہ مجھے آپ کا آٹوگراف چاہیے۔وسیم بادامی نے کہا کہ مجھے کافی تعجب ہوا کہ آج کل سیلفی کے دور میں لوگ آٹوگراف مانگ رہے ہیں، میں نے جیسے ہی آٹوگراف لکھنا شروع کیا تو کان میں آواز آئی کہ سر وہ جو آپ نے تاجدارِ حرم گایا وہ کمال تھا۔میزبان کا کہنا تھا کہ یہ سنتے ہی مجھے سمجھ نہیں آیا کہ سر کیسے اٹھاوں کیونکہ وہاں موجود تمام مسافر یہ سن رہے تھے۔

Facebook Comments