warning issued to channels for broadcasting inappropriate content

غیراخلاقی مواد دکھانے پر چینلز کو وارننگ۔۔

پیمرا نے فیلمیزیا اور ہیلتھ ٹی وی کو غیر اخلاقی مواد دکھانے پر حتمی وارننگ جاری کرتے ہوئے تنبیہہ کی کہ چینلز کے مواد کو پیمرا ضابطۂ اخلاق 2015ء کے مطابق بناتے ہوئے معاشرتی اور سماجی اقدار سے ہم آہنگ کیا جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں دونوں ٹی وی چینلز کے لائسنس و نشریات معطل کر دی جائیں ۔
مزید برآں! فلم ورلڈ، اے پلس ، پلے ٹی وی اور جیو کہانی کو مقررہ حد سے زیادہ غیر ملکی مواد نشر کرنے پر بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پیمرا کے لائسنس کنندگان کو پیمرا قوانین اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی رو سے دس فیصد تک غیر ملکی مواد نشر کرنے کی اجازت ہے جبکہ مذکورہ بالا چینلز مسلسل اس سہولت کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور غیر ملکی مواد کو فروغ دینے میں معاونت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ملکی میڈیا انڈسٹری مشکلات سے دوچار ہو رہی ہے اور ناظرین صحت مند تفریح سے محروم ہو رہے ہیں۔

دریں اثناء ! پیمرا نے اپنا چینل اور 8XMکو غیر اخلاقی مواد نشر کرنے پر پیمرا ضابطۂ اخلاق2015ء پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ خلاف ورزی کی صورت میں حتمی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں