ملک کے ایک بڑے میڈیا گروپ کے ٹی وی چینل وقت نیوز میں ملازمین اب تک فروری کی تنخواہ سے محروم ہیں صرف پچیس ہزار تک والوں کو تنخواہ دی گئی ہے جب کہ تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے تین ملازمین کی شادیاں بھی رکی ہوئی ہیں۔۔ اطلاعات کے مطابق وقت نیوز کی انتظامیہ کارکنان کو یہ تک بتانے کی زحمت نہیں کررہی کہ تنخواہوں میں تاخیر کی وجہ کیا ہے۔۔ اوپر سے حال یہ ہے کہ نیوزروم کا واحد اور اکلوتے اے سی کو بھی بند رکھا جاتا ہے جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے، شدید گرمی کے باعث جب کارکنان نے کھڑکیاں کھولیں تو انتظامیہ کے لوگوں نے آکر اسے بھی بند کردیا جس کی وجہ سے شدید گرمی سے بے حال کارکنان شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔۔۔
Facebook Comments