نوائے وقت گروپ کے نیوز چینل وقت نیوز کو انتظامیہ نے اچانک بند کردیا، وقت نیوز پچھلے دوماہ سے سیٹلائٹ کی فیس ادا نہ ہونے کے باعث صرف ویب پہ چل رہا تھا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ وقت نیوزانتظامیہ نے میڈیا بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے تو سینکڑوں ورکرز کو فارغ کیا پھر پیر کی رات اچانک چینل کو بندکرنے کا اعلان کردیا اور ملک بھر میں اپنے نمائندوں کو فارغ اور دفاتر بند کردیئے۔۔ پپو کے مطابق چینل میں کوئی مالی بحران نہیں تھا، مارکیٹ میں یہ افواہیں گرم ہیں کہ ستر ارب سے زائد کا سرمایہ بیرون ملک منتقل کیاگیا اور دیگر کئی کاروبار میں انویسٹ کیاگیا۔۔ پاکستان میڈیا واچ نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ تین ماہ میں مزید دو چھوٹے چینل بندکئے جانے کی تیاریاں ہورہی ہیں جس سے دوہزار سے زائد ورکرز بیروزگار ہوجائیں گے۔۔ اس موقع پر صحافی برادری، میڈیا ورکرز میں یکجہتی کی اشد ضرورت ہیں، انہیں میڈیا مالکان اور اینکرز مافیا کے خلاف اکٹھا ہونا پڑے گا جس کروڑوں روپے ماہانہ کماتے ہیں ۔۔
وقت نیوزبند، مزید 2 چینلز بھی بند کرنے کی تیاریاں
Facebook Comments