waqt channel or national ka alamti janaza

وقت چینل اور نیشن کا علامتی جنازہ، ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن۔۔

نوائے وقت گروپ کی طرف سے وقت ٹی وی اور روزنامہ دی نیشن کو بند کرنے اور ملازمین کو برطرف کرنے پر نیشنل پریس کلب میں احتجاج۔کیا گیا، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی اور دونوں اداروں کا علامتی  جنازہ بھی اٹھایا گیا، صحافیوں  اور میڈیا ورکرز نے قاتل قاتل رمیزہ قاتل کے نعرے  لگائے، مظاہرے کے شرکاء سے َخطاب کے دوران سابق صدر نیشنل پریس کلب شہریار خان کا کہنا تھا کہ مالکان مافیا کی طرف سے جان بوجھ کر میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو  دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اور مالکان مافیا نے آپس کی ملی بھگت سے مصنوعی بحران پیدا کیا ہے، مظاہرے سے خطاب کے دوران سابق صدر نیشنل پریس کلب فاروق فیصل خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کا نشانہ صحافی بن رہے ہین انہوں نے وزارت اطلاعات کو ایک ہفتے کہ ڈیڈ لائن دی کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل حل کئے جائیں ورنہ ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔کیونکہ حکومت کہ طرف سے میڈیا مالکان کو دی گئی ڈھیل اداروں کی بندش کا باعث بن رہی ہے، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل وحید شیخ کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز اپنے حقوق کےتحفظ کےلئے پر امن احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وفاقی حکومت مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے، علامتی جنازے کے اختتام پر ایم ڈبلیو او کے رہنماءاظہر قادری نے دعا کرائی۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں