nida yasir ki waja se rishte ana band hogye

وقار ذکا نے مارننگ شوسے نکلوانے کی کوشش کی، ندایاسر۔۔

معروف میزبان و اداکار ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ وقار ذکا نے اُنہیں اُن کے مارننگ شو سے نکلوانے کے لیے ٹی وی چینل مالکان کو ای میل کی تھی۔ یہ انکشاف انہوں نے سما کے پروگرام حدکردی میں کیا، ندایاسر کا کہنا تھا کہ وقار ذکا میرے بہت اچھے دوست تھے لیکن بعد میں وہ میرے دشمن بن گئے”۔اُنہوں نے کہا کہ “وقار ذکا نے مجھے میرے مارننگ شو سے نکلوانے کے لیے میرے خلاف مہم چلائی، مجھے میزبان سے ہٹانے کے لیے بہت کوشش کی”۔ندا یاسر نے کہا کہ “جب میں اور وقار ذکا ایک ہی چینل میں کام کرتے تھے تو اُس وقت اُن کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا تھا، وہ میرے بہت اچھے دوست تھے لیکن پھر اُنہوں نے اُس چینل کے شو کی میزبانی چھوڑ دی”۔اُنہوں نے کہا کہ ” میں نے وقار ذکا کو چینل سے نہیں نکلوایا تھا، لیکن اس کے باوجود بھی وقار ذکا نے میرے خلاف مہم چلائی اور مجھے مارننگ شو کی میزبانی سے ہٹانے کے لیے چینل کے مالکان کو ای میل کی”۔ندا یاسر نے یہ بھی کہا کہ “مجھے آج تک معلوم نہیں ہوا کہ میں نے وقار ذکا کا کیا بگاڑا ہے لیکن وہ میرے دشمن بن گئے”۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں