سندھ ہائی کورٹ نے وقار ذکا کی ایف آئی اے نوٹس کے خلاف درخواست واپس لینے پر نمٹادی جبکہ وقار زکا کی ایف آئی آر کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مہلت مانگ لی، جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں بینچ کے روبرو وقار زکا کی ایف آئی اے انکوائری ،مقدمہ درج کرنے اور اکائونٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ وقار زکا کوایف آئی اے کی جانب سے کرپٹو کرنسی ریگولرائز کرانے پر حراساں، اعلیٰ حکومتی شخصیات کی جانب سے درخواست واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالا گیا، عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کو حراساں کرنے اور مقدمہ درج نا کرنے کا حکم کہاں ہے؟ ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وقار زکا کے بینک اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشن کی گئی، وقار زکا کے اکاؤنٹس میں بلین آف روپیز آرہے ہیں جارہے ہیں، ایف آئی اے نے اس کے بعد مقدمہ درج کیا تحقیقات جاری ہیں۔
