والدہ سے تعلقات کبھی اچھے نہیں رہے، شمعون عباسی۔۔والدہ سے تعلقات کبھی اچھے نہیں رہے، شمعون عباسی۔۔
اداکار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ میرے تعلقات اپنی والدہ سے اچھے نہیں تھے۔ایک ٹی وی انٹرویو میں اداکار اور ڈائرکٹر شمعون عباسی نے کہا کہ میری والدہ غصے کی تیز تھیں۔ ان سے میرے تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار رہے۔اداکار نے کہا کہ والدین کی علیحدگی نے شخصیت پر اثر ڈالا۔ علیحدگی کے بعد والدہ کے ساتھ رہنے کی کوشش کی تاہم ان کے غصے اور مزاج کے باعث صرف ایک مہینے ہی رہ سکا۔ شاید والدہ سب کا غصہ میرے اوپر نکالتی تھیں۔شمعون عباسی کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد نے دوسری شادی کرلی اور دوسری والدہ کے ساتھ میرے تعلقات اچھے رہے۔ وہ خوش مزاج خاتون تھیں اور میرے والد بھی ان کے ساتھ خوش تھے۔ میں ان کے آخری دنوں میں اپنی سوتیلی والدہ کی جتنی خدمت کرسکتا تھا کی۔اداکار نے کہا میری والدہ کسی کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتی تھیں۔ وہ بیرون ملک بزنس کرتی تھیں اور اکیلی رہتی تھیں۔ مجھے ساری عمراس بات کا دکھ رہے گا کہ ان کے انتقال کے 2 روز بعد ان کی موت کا پتا چلا۔ جو لوگ ان سے روز رابطہ رکھتے تھے وہ کسی وجہ سے 2 دن نہیں مل سکے اور اسی دوران ان کا انتقال ہوا۔اداکار نے کہا کہ اب میں اپنی شادی سے خوش ہوں۔ سابقہ شادیاں ناکام رہیں جس میں میری بھی کچھ غلطیاں تھیں۔ میں اب وہ غلطیاں دہرانا نہیں چاہتا۔