گلوکارہ قرۃالعین بلوچ نے شادی نہ کرنے کی بڑی وجہ بتا دی۔ معروف ڈرامہ کے ٹائٹل سانگ “وہ ہمسفر تھا” سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی قرۃالعین بلوچ سے پروگرام کے دوران سوال پو چھا گیا کہ”2011 میں آپ نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا پر اب تک شادی کیوں نہیں؟”اس کے جواب میں مسکراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ” میرے شادی نہ کرنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ آج تک مجھے کوئی اچھا لڑکا ملا ہی نہیں ، جب ملے گا تب ہی شادی کروں گی۔ لیکن ہاں میرے ساتھ گزارا کرنا بھی بہت مشکل ہے کیونکہ میں انتہائی سخت طبعیت کی مالک ہوں۔”اس کے علاوہ اسی شو میں ان سے نجی زندگی سے متعلق ایک اور سوال یہ بھی پوچھا گیا کہ” آپ نے ماضی میں ایک شو کے دوران کہا تھا کہ بچپن میں والدہ آپ کے گانے کو پسند نہیں کرتی تھی۔ “اس پر معروف گلوکارہ نے بتایا کہ” یہ بالکل سچ ہے کیونکہ میں بچپن میں بہت تیز بولتی تھی اور اسی طرح گانا بھی گاتی تھی تو وہ مجھے پھٹا ہوا ڈھول کہہ کر پکارتی تھیں۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ” لیکن اب خاندان میں وہی میری سب سے بڑی مداح ہیں کیونکہ میں آج زندگی میں جتنی کامیاب ہوں وہ صرف ان کی وجہ سے ، وہ مجھے ہر وقت اعتماد دیتیں اور میرا حوصلہ بڑھاتی ہیں۔”
والدہ پھٹا ہوا ڈھول کہتی تھیں، کیو بی۔۔
Facebook Comments