taqatwar logo keliye qanoon nai

والدہ مسیحی تھیں،ننھیال اب بھی مسیحی ہیں، آمنہ الیاس۔۔

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ میری والدہ مسیحی تھیں، انہوں نے محبت اور شادی کے لیے اسلام قبول کیا،میرے ماموں، خالائیں، نانی اور ننیال کے باقی افراد تاحال مسیحی ہیں۔آمنہ الیاس نے انکشاف کیا کہ میری والدہ نے شادی کی خاطر اسلام قبول کیا لیکن میرے والد کے انتقال کے بعد والد کے خاندان والوں نے میری والدہ سے تعلقات ختم کرلیے۔ حال ہی میں اداکارہ آمنہ الیاس نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، کیرئیر اور اپنے اہل خانہ سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ ہم چار بہنیں تھیں، میری بڑی بہن 20سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں، اور جب میں 4 سال کی تھی تو میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد ہربل ادویات کا کاروبار کرتے تھے اور میری والدہ نرس تھیں، ان دونوں کی ملاقات کراچی میں ہوئی اور دونوں نے شادی کرلی۔آمنہ الیاس نے کہا کہ میری والدہ غیر مسلم تھیں اور میرے تمام رشتے دار غیر مسلم ہیں، میری والدہ کی فیملی مذہب چھوڑنے کی وجہ سے ان سے ناراض تھے جب کہ دوسری جانب جن کے لیے میری ماں مسلمان بنیں ان کے انتقال کے بعد میرے والد کے خاندان والوں نےوالدہ کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔آمنہ الیاس نے کہا کہ میری والدہ نے سخت مشکلات اور مصیبتیں دیکھیں، انہوں نے بطور نرس اپنا کیریئر جاری رکھا اور تمام بچوں کی پرورش کرنے سمیت ہمیں اعلیٰ تعلیم دلوائی اور تمام مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں