۔۔ sahafi muashray ke front liner hein

والدہ کو حج یا عمرہ نہ کراسکا، جاوید شیخ۔۔

معروف سینئر اداکار جاوید شیخ اپنی والدہ کی محنت و جد و جہد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔اداکار جاوید شیخ نے اپنے ایک انٹرویو  میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” وہ اپنے والدین بالخصوص والدہ کی خدمت نہیں کرسکے۔ “جاوید شیخ نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ “بچپن میں مالی اعتبار سے ان کے حالات اچھے نہیں تھے، ان کی والدہ نے ایک کمرے میں 8 بچوں کی پرورش کی، ان کی ضروریات کا پورا خیال رکھا,والد تو صبح کام پر چلے جاتے تھے، جس کے بعد زیادہ تر وقت والدہ کے ساتھ گزرتا، اس دوران گھریلو امور میں ان کی مدد بھی کرتے اور چھوٹے بہن بھائیوں کا خیال بھی رکھتے تھے, اداکاری سے جو کچھ کماتے وہ والدہ کو دیتے تاکہ چھوٹے بہن بھائیوں کی ضروریات پوری ہوسکیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ” ان کے والد ان کی اداکاری کے حق میں نہیں تھے، لیکن والدہ نے ساتھ دیا اور جب بھی ریڈیو پر ڈرامہ ریکارڈ کروانے جاتے تو والدہ یہ بات والد سے چھپاتی تھی۔” دوران انٹرویو انہوں نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ وہ اپنی والدہ کو حج یا عمرہ نہیں کروا سکے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں