rahat fateh ali khan bpl mein croro mein bik

والد مجھے پتھر سے مارتے تھے، راحت فتح علی

گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ میرے والد فرخ فتح علی خان ہٹلر جیسے تھے وہ کسی غلطی کا علم ہونے پر مجھے پتھر سے مارتے تھے۔گلوکار راحت فتح علی کی گزشتہ دنوں ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ملازم کو مارتے ہوئے ان سے بوتل کا پوچھتے دیکھا گیا تھا، ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔بعدازاں گلوکار نے اپنے رویے پر معافی مانگی تھی ساتھ ہی اس کی وضاحت بھی کی تھی وہ ان کے پیر کی دم کیے ہوئے پانی کی بوتل کا پوچھ رہے تھے۔تاہم گزشتہ روز پوڈ کاسٹ میں راحت فتح علی نے بتایا کہ میں نے فوری طور پر اپنے ملازم نوید سے معافی مانگ لی تھی میرے معافی مانگنے کے بعد وہ رونے لگے کہ استاد جی آپ ایسا کیوں کررہے ہیں؟گلوکار نے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے ملازم کی مالی مدد کی بھی، نوید کے والد کا علاج، بیٹی کے آپریشن کے اخراجات سمیت ان کے خاندان کی شادیوں میں بھی مالی مدد کی۔انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ سچ بات ہے کہ بوتل میں مقدس پانی تھا،لوگ اس جذبے کی گہرائی کو نہیں سمجھتے لیکن ایک روحانی چیز ہے اورمیرے لیے بہت بڑی بات تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں