walid ki doosri shaadi par bohot khush thi

والد کی دوسری شادی پر بہت خوش تھی،حنیش قریشی۔۔

معروف اداکار فیصل قریشی کی بیٹی حنیش قریشی نے حالیہ انٹرویو میں اپنے والد اور سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات اور ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ کرنے سے متعلق کھل کر بات کی۔ریئل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ حنیش قریشی نے حال ہی میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیئے۔ انہوں نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ جب وہ کالج میں تھیں تب انہیں ڈراموں میں کام کرنے کا بہت شوق تھا ، اس وقت اپنے والد فیصل قریشی پر دبا ﺅبھی ڈالتی تھیں کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں متعارف کروائیں لیکن انہوں نے ڈراموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی۔یوٹیوب شو کی میزبان کے ایک اور سوال کے جواب میں حنیش قریشی نے بتایا کہ والد اور اداکار فیصل قریشی کی دوسری شادی پر میں سب سے زیادہ خوش اور سب سے آگے آگے تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب دو لوگ ایک ساتھ نہیں رہ سکتے تو انہیں الگ ہوجانا چاہئے اور ہر ایک کو حق ہے کہ وہ اپنی زندگی طلاق کے بعد دوبارہ شروع کر سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے اپنے سوتیلے بہن بھائی کے ساتھ بہت بہتر تعلقات ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں