اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے اداکاروں سے زیادہ بھارتی اداکاروں کی عزت کرتے ہیں۔فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ ریشم نے ایکسپریس ٹی وی کے پروگرام ’ دی ٹاک شو‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت نے جو چاہا وہ حاصل کرلیا۔ اپنی فلمیں دکھا دکھا کر ایسا کردیا کہ پاکستانی عوام شاید ہماری اتنی عزت نہیں کرتے جتنا بھارتی اداکاروں کی کرتے ہیں۔اداکارہ ریشم کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں کے لیے ہم محبت سے کام کرتے ہیں اور آج تک اپنے عوام پر صدقے واری جاتے ہیں یہی عوام ہمیں خودکشی کرنے پر مجبور کردیتے ہیں۔ سوشل میڈیا نہیں تھا تو سکون تھا اب انسان اذیت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔اداکارہ نے 2022 میں خود پر ہونے والی ٹرولنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ میں دریا میں مچھلیوں کو خوراک دینے کے بعد پلاسٹک کی تھیلی دریا میں پھینکنے پر جو ٹرولنگ ہوئی لگتا تھا کہ پوری دنیا کا کچرا پھینک دیا ہے۔ اس غلطی پر معافی مانگ لی تھی لیکن اس کے باوجود لوگوں نے جینا حرام کردیا۔ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں۔ ہم انسان ہیں فرشتہ نہیں۔ریشم نے کہا کہ ڈپریشن سے متعلق ذاتی رائے دی تھی۔ اگر کسی کو کوئی ذہنی بیماری ہے تو وہ دوا لے اور علاج کروائے۔ میرا تجربہ یہ ہے کہ ہر مشکل میں مجھے صرف اللہ تعالیٰ کی ذات تھامنے والی ہے۔ والدین کے بغیر پرورش پائی۔ زندگی میں بہت سی محرومیاں تھیں۔ ہر مشکل میں صرف اللہ کو پکارتی ہوں۔
والدین کے بغیر پرورش پائی، اداکارہ ریشم۔۔
Facebook Comments