کراچی کی مقامی عدالت میں کورٹ رپورٹر ذیشان صلو نے کے ٹوٹئنٹی ون نیوز کے سی ای فرقان مجتبی و دیگر کی جانب سےحراساں اور سیلری کے واجبات کی رقم ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست دائر کر دی۔۔درخواست گزار کے وکیل چوہدری رشید کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ میرا موکل 2014 اکتوبر سے اس ادارے سے منسلک تھا۔۔دو سال کی تنخواہیں اور تین ماہ کی گرنٹ تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں ۔۔چوہدری رشید ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ۔۔ادارے کے سی او او فرقان مجتبیٰ ، ایچ آر ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ تحسین سے رجوع کرنے پر میرے موکل کو گالیاں دی جاتی تھیں۔۔وکیل کے مطابق میرا موکل اپنے ڈیوٹی کے بہتر فرائض انجام دے رہا تھا ڈیوٹی کے دوراں بھی حراساں کیا جاتا تھا گزشتہ ماہ رمضان سے جینا دشوار کیا ہوا تھا میرے موکل نے مجبورا ڈیوٹی چھوڑ دی ۔۔میرا موکل سی ای او فرقان مجتبی سے جب بھی شکایت کرتا تھا تو کہتا تھاکہ میرا بھائی پیمرا کا ڈان غفران مجتبی تمہیں کہیں لگنے نہیں دیں گے میرے بھائی کا ایک فون کافی ہے یہ سی اے پی کا حال ہے۔۔عدالت نے فریقین کو نوٹیسز جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے اکیس جون کو طلب کر لیا۔۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)