wajubaat na milay | Chaar sahafion ko mout mil gyi

واجبات نہ ملے، چار صحافیوں کو موت مل گئی۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ آئی ٹی این ای کورٹ سے انصاف کے حصول اور اپنے واجبات کی وصولی کی جنگ لڑتے ہوئے عوام اخبار کے جبری برطرف ایک خاتون سمیت 4 صحافیوں کے انتقال پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتا ہے اور اسے حکمرانوں اور میڈیا مالکان کی صحافی کش سفاکانہ پالیسی اور بے حسی قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کرتا ہے۔۔دستور گروپ عوام اخبار کے جبری برطرف ، دی نیوز اور ڈیلی نیوز کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جد وجہد کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔۔کے یو جے دستور گروپ کے چیئرمین ناصر محمود سینئر ڈپٹی چیئرمین زبیر ابراہیم ڈپٹی چیئرمین طارق اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  عوام اخبار کے جبری برطرف صحافیوں کی 4 سالہ جدو جہد کے دوران اب تک 4 صحافیوں کا انتقال ہو چکا ہے جس میں حبیب بروہی عابد علی قمر عالم شامی اور چند روز قبل انتقال کرنے والی ایک خاتون صحافی نسیم ظہور شامل ہیں۔۔دستور گروپ  صحافیوں اور میڈیا ورکرز پر ظلم وستم کی وجہ حکمران میڈیا مالکان گٹھ جوڑ اور صحافی تنظیموں کی نا اہلی قرار دیتا ہے عوام اخبار کے جبری ملازمین کے علاوہ نوائے وقت اور دیگر اخبارات و میڈیا ہاؤسز کے صحافی اور میڈیا ورکرز بھی ظلم وستم کا شکار ہیں۔۔دستور گروپ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ آئی ٹی این کورٹ میں گذشتہ ایک سال سے جج نہیں ہے  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور میڈیا مالکان گٹھ جوڑ نے جج کی تعیناتی میں تاخیری حربے استعمال کئے۔۔کے یو جے دستور گروپ نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئی ٹی این ای کورٹ میں جج کی تعیناتی کے پراسس کو مکمل کر کے جج کی تعیناتی کو یقینی بنائے جبکہ صحافی تنظیمیں اس حوالے سے حکومت پر اپنا دباؤ بڑھائیں تاکہ صحافیوں کو جلد انصاف اور واجبات مل سکیں۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں